ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :پلاسٹک اشیاء پر پابندی عائد کئے جانے کے متعلق تاجران اور افسران کی میٹنگ

بھٹکل :پلاسٹک اشیاء پر پابندی عائد کئے جانے کے متعلق تاجران اور افسران کی میٹنگ

Thu, 21 Jul 2016 19:34:10    S.O. News Service

بھٹکل:21/ جولائی(ایس او نیوز)ماحولیات کے لئے نقصاندہ اور صحت پر بری طرح اثر انداز ہونے والے پلاسٹک کیریبیگ اور روزمرہ میں استعمال ہونےوالے دیگر پلاسٹک اشیاء کو ممنوع قرار دینے کے متعلق افسران اور تاجر اسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ بھٹکل اے سی دفتر میں جمعرات کی شام میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے نے جانکاری دی کہ کوئی بھی فرد، دوکان مالک ، تاجر ، بیوپاری، سپلائی کرنےو الایا رٹیلر بیوپاری کسی بھی طرح کے پلاسٹک کیاری بیگ، پلاسٹک پوسٹر، پلاسٹک اسٹیکر، فلکس، جھنڈے، برتن، لوٹا، چمچے ، دسترخوان اور تھرموکل اور پلاسٹک مائیکرو بیڈس سے تیار شدہ اشیا ء کے استعمال کرنے  پر ریاست بھر میں پابندی لگائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ خصوصی معاشی زون اور رفت شعبہ جات میں قائم کردہ پلاسٹک صنعت میں رفت کرنے کے لئے الگ سے آرڈر کے ذریعے تیار ہونی والی پلاسٹک اشیاء استعمال کئے جانے سے پہلے پیکنگ اور سیل کے لئے استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء ، سرکاری محکمہ جات یا دیگر متعلقہ اداروں سے ملے آرڈر س اور فاریسٹ اور باغبانی محکمہ جا ت میں استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء کے لئے رعایت دئیے جانے کی جانکاری دی ۔ اس موقع پر اے سی نے بتایا کہ پنچایت کی سطح پر گرام سبھاؤں میں افسران عوام کو جانکاری دیں۔ محکمہ تعلیمات عامہ کے ذریعے پلاسٹک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے متعلق طلبا میں بیداری پروگرامات کا انعقاد کریں۔ بھٹکل بلدیہ اور جالی پٹین پنچایت کے منتخبہ علاقوں میں بیانرس کے ذریعے عوامی میں بیداری پیدا کرنے کا کام کیا جائے۔میٹنگ میں کچھ تاجروں نے  پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی لگانے کے بجائے سرکار اورافسران کو چاہئے کہ وہ پلاسٹک تیار کرنےو الے فیکٹریوں کو روکنے کی طرف توجہ دیں۔ یہ نہ کرتے ہوئے استعمال کرنےو الوں کو مجبور کرنا صحیح نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے بے اطمینانی کا اظہارکیا۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک ، بلدیہ چیف آفیسررمیش، بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو، راجیش نایک، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، عنایت اللہ شاہ بندری، شری گرو سدھیندرا کالج کے پرنسپال ویریندرشانبھاگ وغیرہ موجود تھے۔


Share: